دنیا

بھارتی محکمہ تعلیم نے کشمیر کو الگ ملک قرار دیدیا

ممبئی: بھارتی محکمہ تعلیم نے بھی مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے علیحدہ ملک قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے محکمہ تعلیم نے امتحانات میں مقبوضہ کشمیر کو علیحدہ ملک قرار دیا ہے۔ سرکاری تعلیمی بورڈ کی جانب سے ساتویں جماعت کے امتحان میں سوال پوچھا گیا کہ چین، نیپال، انگلینڈ، کشمیر اور بھارت ان پانچ ممالک کے لوگ کیا کہلاتے ہیں۔ بہار کے اسکولوں کے امتحانات 5 اکتوبر سے شروع ہوئے اور ہفتے بھر تک جاری رہنے کے بعد آج ختم ہوئے۔ بعدازاں ایک طالب علم نے اس کی نشاندہی کی تو بھارتی تعلیمی بورڈ نے اسے اپنی غلطی قرار دے کر معذرت کرلی جبکہ درحقیقت تعلیمی بورڈ نے غلطی نہیں کی بلکہ سچائی کا اعتراف کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close