دنیا

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے4 قریبی اورقابل اعتماد ساتھیوں نے استعفیٰ دے دیا

لندن: کورونا لاک ڈاؤن میں پارٹی کرنے پرشدید تنقید کا نشانے بننے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے4 قریبی اورقابل اعتماد ساتھیوں نے استعفیٰ دے دیا

برطانوی وزیراعظم کی ہیڈ آف پالیسی منیرہ مرزا، چیف آف اسٹاف ڈین روزنفیلڈ، پرنسپل پرائیوٹ سیکریٹری مارٹن رینلڈز اور کمیونیکیشن ڈائرکٹرجیک ڈوئیل شامل ہیں۔

وزیراعظم بورس جانسن کے چاروں قریبی ساتھیوں نے اس تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد استعفیٰ دیا جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم نے کورونا لاک ڈاؤن کی پابندیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے متعدد مرتبہ پارٹیاں منعقد کیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : برطانوی وزیراعظم کا غزہ میں کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کو کورونا پابندیوں کے دوران سرکاری رہائش گاہ پرپارٹیاں کرنے کے باعث شدید دباؤ اورتنقید کا سامنا ہے۔

اپوزیشن کے علاوہ ان کی اپنی کنزرویٹوپارٹی کے کچھ رہنما بھی بورس جانسن سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

بورس جانسن پارٹیاں منعقد کرنے پرپارلیمنٹ میں معافی بھی مانگ چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close