سندھ

چھری مار کو پکڑنے کی کوشش، انکم ٹیکس آفیسر مارا گیا

کراچی: چھری مار حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کرنے والا انکم ٹیکس افسر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب کہ چاقو مار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ عزیز آباد تھانے کی حدود عائشہ منزل پر ہفتے کی شام 4 بجے خواتین پر چاقو سے حملہ کرنے والے چھلاوے نے مبینہ طور پر ایک خاتون کو چھری مارکر زخمی کردیا خاتون کی چیخ و پکار سے بھگدڑ مچ گئی اور مارکیٹ میں خوف وہراس پھیل گیا اس دوران ایک شہری بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاقو مارکو فرار ہوتے دیکھ کر اپنا لائسنس یافتہ پستول لے کر ملزم کے پیچھے بھاگا جوبدقسمتی سے تیز رفتار واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا اور اسی اثنا میں چاقو مار ملزم فرار ہوگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close