خیبر پختونخواہ

خیبر پختونخوا میں نیا ٹرانسپورٹ سکیورٹی پلان جاری

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق سنہری مسجد روڈ بس دھماکے کے بعد ٹرانسپورٹ کے حوالے سے نیاسکیورٹی پلان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اب بس میں کسی بھی قسم کی تحریب کاری کی ذمہ داری بس ڈرائیور اور کنڈکٹر پر ہو گی۔ اپنے بیان میں ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ہر مسافر کی تلاشی اوروڈیوریکارڈنگ بس عملے کی ذمے داری ہوگی جبکہ راہ چلتے مسافروں کوبٹھانے پرپابندی لگادی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ :جن اڈوں سے بسیں نکلیں گی انھیں بم ڈسپوزل اسکواڈچیک کرے گا تاہم ڈرائیورز کی جانب سے ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر بس عمل کے روٹ پرمٹ کو کینسل کر دیا جائے گادوسری جانب ٹرانسپورٹ حکام اور ڈرائیوروں نے اس اقدام پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے اپنی ساری ذمہ داریاں ہم پر ڈال دی ہیں ، ہر مسافر کو چیک کرنا ہمارے بس کی بات نہیں۔ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ اگر بس کا عملہ مسافروں کی تلاشی لے گا تو بسیں کون چلائے گا اور مسافروں کو وقت پر منزل مقصود تک کون پہنچائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close