کشمیر

کشمیر میں سرکاری فورسز اور شہریوںمیں جھڑپیں، دو افراد ہلاک

سرینگر: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سرکاری فورسز سے جھڑپوں میں ایک شہری اور ایک مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو گیا۔
سری نگر سے 35 کلومیٹر دور نینا گاو¿ں میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سپاہیوں نے منگل کی رات علاقے کا محاصرہ کر لیا، جس پھر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نتیش کمار نے اے ایف پی کو بتایا ’رات کو ہونے والی جھڑپ میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا‘۔
واقعہ پر مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراو¿ کیا، جس پر سیکیورٹی فورسز نے آنسو گیس اور فائرنگ کا سہارا لیا۔ کمار نے بتایا کہ پولیس فائرنگ سے ایک شہری ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
آزادی اور ہندوستان مخالف نعرے لگانے والے مشتعل مظاہرین نے پولیس کی ایک بکتر بند گاڑی بھی جلا دی۔
یہ بکتر بند گاڑی علاقے میں جھڑپوں کے بعد سپاہیوں کو نکالنے کیلئے بھیجی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close