سندھ

کراچی، جماعت اسلامی امریکی صدر کے متنازع فیصلے کیخلاف آج ملین مارچ کرے گی

کراچی: جماعت اسلامی بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کیخلاف آج کراچی میں ملین مارچ کرے گی،ملین مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کریں گے جس میں دیگر مذہبی جماعتیں بھی شریک ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کے متنازع فیصلے کیخلاف جماعت اسلامی آج کراچی میں ملین مارچ کرے گی ،القدس ملین مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے جس میں دیگر مذہبی جماعتیں بھی شرکت کریں گی۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہناہے کہ القدس ملین مارچ ملکی تاریخ تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ ہوگا جس میں فلسطینی مسلمانوں کی جدوجہد سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا،ملین مارچ کی گزرگاہوں پر بینرز لگا دیئے گئے ،القدس ملین مارچ کامرکزی کیمپ حسن اسکوائرمیں لگایا گیا ہے ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق حسن اسکوائر پر ملین مارچ کے شرکا سے خطاب کریں گے ،القدس ملین مارچ کا آغاز سہ پہر 3 بجے ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close