کشمیر

بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے پاکستان سے مذاکرات کرے، محبوبہ مفتی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت مسائل کا حل مذاکرت سے ہی ممکن ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سے مقبوضہ کشمیر میں امن اور استحکام آئے گا۔مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا والد کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ پُرتشدد حالات میں کشمیری ہی مر رہے ہیں لہذا بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سے مذاکرات کرے کیوں مقبوضہ کشمیر میں امن و استحکام دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔محبوبہ مفتی نے دونوں ممالک کی حکومتوں سے درخواست کی کہ مقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ ختم کرنے کے لیے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی مقبوضہ کشمیر کی عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close