کشمیر

آزاد کشمیر میں جلد سونامی آنے والی ہے، انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے: کپتان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی جلد سونامی آنے والی ہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ 

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آزاد کمشیر کے الیکشن میں اچھی شہرت کے حامل امیدواروں کو ٹکٹ دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہ ہونا ن لیگ کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔ مسلم لیگ ن دھاندلی کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ جلد آزاد کشمیر کا دورہ کر کے پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لے کر قوم کو مقروض بنا دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close