تعلیم و ٹیکنالوجی

نیوزی لینڈ کے غاروں میں چمکنے والے کیڑوں کی چمک سے ستاروں کا سماں

نیوزی لینڈ: یہ دنیا عجائبات سے بھری ہوئی ہے اور نیوزی لینڈ کے علاقے ویٹومو میں چونے کے پتھر کے بہت بڑے بڑے غار ہیں جو دنیا بھر میں چکمنے والے کیڑوں کی وجہ سے غیرمعمولی شہرت رکھتےہیں۔

یہاں ہر سال سیاح آتے اور غاروں کی چھت پر چپکے ہوئے روشنی خارج کرنے والے کیڑوں کو دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔ ان کی چمک رات میں تاروں بھرے آسمان جیسی ہوتی ہے اور یہ غار دنیا بھر میں مشہور ہیں

نیوزی لینڈ میں فطرت اور وائلڈ لائف فوٹوگرافی کرنے والے شون جیفرز نے یہاں کے روشن غاروں میں بہترین تصاویر کے لئے کئی سال سے آرہے ہیں اور بعض تصاویر کے لیے انہوں نے مناسب صورتحال اور موسم کا انتظار کیا ہے۔ اس کےعلاوہ روشن اور بہترین تصاویر کے لیے انہوں نے 30 سیکنڈ سے لے 6 منٹ تک کے ایکسپوژر لیے ہیں تاکہ ان کی تصویر شاندار اور معیاری ہو

یہ روشنی خاص قسم کے کیڑے خارج کرتے ہیں جنہیں Arachnocampa luminosa کہا جاتا ہے جو اس غار میں بھرے پڑے ہیں۔ پہلی مرتبہ یہ کیڑا 1871 میں اسی غار میں دریافت ہوا تھا۔ نیوزی لینڈ کے جنوبی اور شمالی جزائر میں یہ جانور بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں اور ان غاروں میں مسحور کن روشنی کے ذمے دار بھی یہی ہیں۔

ویٹومو کے علاقے میں 300 کے قریب غار موجود ہیں جن میں یہ دمکنے والے کیڑے پائے جاتےہیں اور ان میں سے بعض غار 30 کروڑ سال قبل ارضیاتی عمل کے نتیجے میں وجود میں آئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close