اسلام آباد

سلمان خان کی سزا کیخلاف پاکستانی وزیر خارجہ نے ایسا بیان جاری کردیا کہ بھارتی عدالتی نظام ہل کر رہ گیا

وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھارتی عدالت کی جانب سے کالے ہرن کے شکار کے کیس میں سنائے جانے والی پانچ سال قید کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اداکار کو اس لیے سزا دی گئی کیونکہ وہ اقلیت ہیں ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ سلمان خان کو سزا سنائے جانے سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ بھارت میں اقلیتوں کا خون ارزاں ہے۔ خواجہ آصف کا سلمان خان کی سزا کے حوالے سے کہنا تھا کہ سلمان خان کو 20 سال بعد ہرن کے شکار سے متعلق کیس میں 5 سال کی سزا دیکر ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سلمان خان کو دی جانے والی سزا سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں تمام اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کا خون ارزاں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سلمان خان کا تعلق حکمراں جماعت کے مذہب سے ہوتا تو ہو سکتا ہے کہ انہیں کم سے کم سزا ملتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close