دنیا

لڑکی ائیرپورٹ کے بیت الخلاء میں چیخیں مار رہی تھی، خاتون سیکیورٹی اہلکار جب وہاں پہنچی تو اندر کا منظر اتنا ہولناک تھا کہ وہ سانس لینا ہی بھول گئی

بیروت: پاکستان میں اکثر و بیشتر ایسی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں کہ کسی خاتون نے ہسپتال کی سیڑھیوں پر بچے کو جنم دے دیا یا ہسپتال جاتے ہوئے رکشے میں ہی کسی بچے کی پیدائش ہو گئی ،ایسی صورتحال میں حکومت پر سخت تنقید کی جاتی ہے بلکہ پاکستان میں صحت کی ناکافی سہولیات کے بارے میں بھی ایک بحث شروع ہو جاتی ہے تاہم اب دیار غیر سے خبر آئی ہے کہ جنگ زدہ ملک لبنا ن کے مشہور ’’رفیق حریری ائیرپورٹ ‘‘ پر ایک خاتون نے انتہائی حیران کن طور پر ایسی عجیب و غریب جگہ پر بچے کو جنم دیا ہے کہ تفصیلات جان کر آپ بھی ششدر رہ جائیں گے ۔

معروف عرب خبر رساں ادارے ’’العربیہ ‘‘ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کے سب سے بڑے ’’رفیق حریری ائیرپورٹ ‘‘ پر اس وقت عجیب صورتحال پیش آ گئی جب ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی سیاہ فام خاتون نے ہوائی اڈے کے بیت الخلاء میں بچے کو جنم دے دیا ،یہ واقعہ رواں ماہ کی تین تاریخ کو پیش آیا ۔ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز کی خاتون افسر فرخ فیاض نے اس عجیب و غریب اور حیران کن واقعہ کے بارے میں تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین اپریل کے روز بیروت ائیرپورٹ پر معمول کے گشت پر تھی کہ اسی دوران ایک خاتون مسافر اس کے پاس دوڑتی ہوئی آئی اور اسے بتایا کہ ایک عورت نے ائیرپورٹ کے بیت الخلاء میں بچے کو جنم دیا ہے۔

یہ سن کر جب میں بیت الخلاء پہنچی تو وہاں دیکھا کہ ایک سیاہ فام خاتون شور مچا رہی تھی کہ اس کا نومولود بچہ ’’کموڈ ‘‘ میں گر گیا ہے۔فرخ فیاض کا یہ سننا تھا کہ اس کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے لیکن اس نے اپنے ہوش و ہواس برقرار رکھتے ہوئے اور وقت ضائع کئے بغیر دوسری خاتون مسافر کی مدد سے نومولود بچے کو بڑی مشکل کے ساتھ’’ کموڈ‘‘ سے نکالا اور پھر اس کو صاف کیا ۔اس دوران فرخ فیاض نے فوری طور پر ائیر پورٹ میں شفٹ پر موجود ڈاکٹر کو طلب کیاتا کہ وہ بچے کو جنم دینے والی خاتون کی دیکھ بھال کرے جس کو بعد ازاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بعد ازاں بیت الخلاء میں بچے کو جنم دینے والی سیاہ فام کی ہسپتال میں اپنی گود میں اٹھائے فرخ فیاض کے ہمراہ خوش گوار موڈ میں ایک تصویر بھی سامنے آئی ہے جس میں دونوں عورتیں انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں جبکہ نومولود بچہ بھی نارمل دکھائی دے رہا ہے ۔دوسری طرف ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز کی طرف سے ہونے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ سیاہ فام ایتھوپین خاتون 22جولائی 2017میں لبنان داخل ہوئی تھی تاہم اس وقت اِس خاتون کے حاملہ ہونے کی کوئی علامات ظاہر نہیں تھیں تاہم عرب خبر رساں ادارے نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ یہ سیاہ فام ایتھوپین خاتون واپس اپنے ملک جانے کے لئے ائیرپورٹ آئی تھی یا کسی اور جگہ جانا چاہ رہی تھی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close