بلوچستان

مٹھڑی ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکہ ،نواب اکبر بگٹی ایکسپریس پٹری سے اتر گئی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

نصیر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مٹھڑی ریلوے سٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا جس کے باعث نواب اکبر بگٹی ایکسپریس پٹری سے اتر گئی تاہم کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث ٹریک کا دو فٹ کا حصہ متاثر ہواہے جس کے باعث ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہے اور مختلف مقامات پر ٹرینوں کو روک دیا گیاہے ۔دھماکے کے باعث نواب اکبر بگٹی ایکسپریس پٹری سے اتری گئی تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا ۔پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے جبکہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام بھی شروع کر دیا گیاہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close