اسلام آباد

پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا جارہا ہے، فارم 45 بھی نہیں دیا جارہا ، رضا ربانی نے الیکشن کمیشن پہ ایسے۔۔۔

پیپلز پارٹی کے ر ہنما رضا احمد ربانی نے کہاہے کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا جارہا ہے ، جمہورکی رائے کو کچلنے کے سنگین نتائج بر آمد ہونگے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہاہے کہ جہاں جہاں پیپلز پارٹی کی اکثریت ہے وہاں ہمارے پولنگ ایجنٹس کو اندر جانے سے روکا جا رہاہے اور فارم 45بھی نہیں دیا جارہا ۔ انہوں نے کہا کہ لیاری کے پولنگ سٹیشنز سے بھی ہمارے پولنگ ایجنٹس کو نکالا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کے اندر جمہور کی رائے کو کچلنے کی کوشش کی گئی تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ دار یاں پوری کرے اور جن جن پارٹیوں کے امیدوار جیت رہے ہیں ان کے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 دیا جائے ۔ اس موقع پر سینٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ایک پارٹی کو سہولت فراہم کی جارہی ہے جبکہ دیگر پارٹیوں کے ساتھ وہ سلوک نہیں کیا جا رہا جو اس ایک تنظیم کے ساتھ کیا جارہا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close