اسلام آباد

نون لیگ کا ناراض ساتھیوں کو منانے اور ظفر اللہ جمالی، رضا حیات ہراج سمیت باغیوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

اسلام آباد: الیکشن 2018ء کیلئے نون لیگ نے کمر کس لی۔ ذرائع کے مطابق پیر پگارا، اسفند یار اور جیالوں کو منانے کی ذمہ داری شاہد خاقان عباسی کے سپرد کردی گئی اور سی ای سی نے پارٹی کے نئے باغی ظفر اللہ جمالی اور رضا حیات ہراج کیخلاف انضباطی کارروائی کا اعلان بھی کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کی نئی مرکزی مجلس عاملہ کی پہلی ہی بیٹھک میں بڑے فیصلے کئے گئے، انتخابی تیاریوں کا بگل بجا دیا گیا، سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور پیرپگارا، اسفند یار ولی، آفتاب شیرپاؤ اور پیپلز پارٹی کو منانے کا ٹاسک وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دے دیا گیا۔

اس موقع پر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ہم بھرپور طریقے سے آئندہ الیکشن میں جائیں گے اور عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی، کچھ پارٹیوں کے ساتھ رابطہ کرنے پر بھی گفتگو ہوئی، نواز شریف کو الجھا کر بیمار اہلیہ سے دور رکھا گیا اور ساتھ ہی محاذ آرائی کا الزام بھی دھرا جارہا ہے۔ لیگی رہنماء نے یہ بھی بتا دیا کہ پارٹی کے باغیوں کی اب خیر نہیں، ظفر اللہ جمالی اور رضا حیات ہراج کیخلاف کارروائی ہوگی۔ مشاہد اللہ کے مطابق نواز شریف ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں اور پارٹی ان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close