اسلام آباد

جو لوگ پاکستان میں رہ کر پاکستان کی مخالفت کر رہے ہیں

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو پاکستان کے حق میں نہیں، اسے پاکستان میں رہنے کا بھی حق نہیں ہے، ہم نے پاکستان بنایا ہم ہی اس کی حفاظت بھی کریں گے۔

یوسف رضا گیلانی کا مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال سے متعلق کہنا تھا کہ کشمریوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، کشمیریوں کی آواز ہر فورم پر اٹھائی ہے اور اٹھاتے رہیں گے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کے بعد سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے نیوز کانفرنس کی، جس میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے حکومت پاکستان کو اپنی پالیسی واضح کرنی ہو گی، کشمیریوں پر مظالم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ طالبان گیڈ اور بیڈ نہیں ہوتے بلکہ طالبان طالبان ہوتے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ نہ تو ہماری زمین کسی کے خلاف استعمال ہونی چاہئیے اور نہ ہی کسی کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونی چاہئیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close