Featuredاسلام آباد

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر آج 3روزہ دورےپرپاکستان پہنچیں گے

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر آج 3روزہ دورےپرپاکستان پہنچیں گے

وولکن بوزکر28مئی تک پاکستان میں قیام کریں گے، دورےمیں وزیرخارجہ سمیت پاکستان کی قیادت سےبھی ملاقاتیں ہوں گی۔
وولکن بوزکر پہلےترک نژاداقوام متحدہ اسمبلی کےصدربنےہیں، وہ سابق سفارتکاراورسینئرسیاستدان ہیں، پاکستان دورے میں اقوام متحدہ کےصدرکو ایوان صدر میں پاکستان کےسول ایوارڈسےنوازاجائے گا۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکراگست2020میں حلف اٹھانےسےپہلےپاکستان کادورہ کرچکےہیں، جس میں انھوں نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ

وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکر کو 75ویں سیشن کی صدارت ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے ایک بار پھر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا تھا۔
وولکن بوزکر گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں سیشن میں صدر منتخب ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close