سندھ

ایمپریس مارکیٹ سے ملبہ صاف کردیا ،غیرملکی اور اسکول کے بچے دیکھنے آرہے ہیں، وسیم اختر

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایمپریس مارکیٹ سے ملبہ صاف کردیا کر دیا گیا ہے اب مارکیٹ کو غیرملکی اور اسکول کے بچے دیکھنے آرہے ہیں جبکہ آئیڈیاز 2018 کے ساری تیاریاں مکمل ہیں
کراچی میں ایمپریس مارکیٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ پارکنگ پلازا کو صاف کرکے آباد کر رہے ہیں اس لیے دکانداروں کی انجمنوں سے گزارش ہے کہ ہمارے ساتھ تعاون کریں۔دکانداروں نے دکانوں کے سامنے پارکنگ کی ہے ان کیلیے پارکنگ پلازا میں انتظام کر رہے ہیں،علاقہ اچھا ہوگا تو کاروبار بھی بہتر ہوگا۔انھوں نے کہا کہ سڑکوں اور فٹ پاتھ پر غیرقانونی پارکنگ کو بھی ختم کریں گے اور تعاون کرنےوالوں کو پارکنگ پلازا اور کے ایم سی کی دوسری مارکیٹ میں لائیں گے۔

کسی کو بے یار و مدد گار نہیں چھوڑیں گے، یہ شہر اور لوگ ہمارے ہیں ہم کسی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ہم کراچی کواس کی اصل شکل میں لانا چاہتے ہیں۔وسیم اختر نے کہا کہ بحریہ ٹاو¿ن کا شکریہ کہ انہوں نے ہماری مدد کیلیے مشینیں بھیجیں۔پارکس ، فٹ پاتھ سے تین دن بعد تجاوزات ختم کرنا شروع کریں گے جبکہ جو تجاوزات اطراف میں ہیں اب ان کا خاتمہ کریں گے۔اس کام میں وزیر بلدیات سعید غنی ہمارے ساتھ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close