پنجاب

رواں ماہ پاکستان میں پہلی بار بچوں کے جگر کی پیوند کاری ہوگی، چیف جسٹس کی قوم کو خوشخبری

پاکستان میں بچوں کی جگر کی پیوند کاری نہ ہونے کے معاملے پر چیف جسٹس نے قوم کو خوشخبری سنائی ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں پاکستان میں پہلی بار جگر کی پیوند کاری ہونے جارہی ہے۔

 پاکستان میں بچوں کی جگر کی پیوند کاری نہ ہونے کے معاملے کے از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی۔ چیف جسٹس نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں اسی ماہ کے آخر میں بچوں کے جگر کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن ہونے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جگر کی پیوند کاری کیلئے انڈیا جانا پڑتا ہے اور وہاں کا ویزہ بھی نہیں ملتا چلڈرن ہسپتال میں جگر کے مرض میں مبتلا بچوں کی لمبی فہرست موجود ہے۔ جذبے سے کام کرنے والے 2 ڈاکٹرز پاکستان تشریف لائے ہیں دونوں ڈاکٹرز پی کے ایل آئی میں بچوں کے جگر کی پہلی پیوند کاری کریں گے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close