Featuredپنجاب

عمران خان کی ضمانت منظور،سابق وزیراعظم اے ٹی سی سے واپس زمان پارک پہنچ گئے

انسداد دہشت گردی لاہور میں عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 4 اپریل تک منظور کرلی گئی، پی ٹی آئی چیئرمین ضمانت ملنے کے بعد واپس زمان پارک پہنچ گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں قائم تین مقدمات میں ضمانت کیلئے آج انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے تین مقدمات میں 4 اپریل تک ضمانت منظور کرلی، عمران خان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ہر پیشی پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسران سے ریکارڈ طلب کرلیا، عدالتی اسٹاف کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دستخط کرانے کی ہدایت کی گئی۔

عمران خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم پر بہت مقدمات درج کئے جارہے ہیں، اگر ویڈیو لنک پر حاضری ہوجائے تو بہتر ہوگا۔

اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کے وکیل کو آئندہ کم لوگوں کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی۔ فاضل جج نے کہا کہ آئندہ اتنے لوگوں کے ساتھ کیس نہیں سنوں گا۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ یہاں عوام کا رش تو کچھ نہیں، ہائیکورٹ میں زیادہ رش ہوتا تھا۔ جج نے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ لوگ زیادہ ہوتے ہیں ادھر کم ہیں، آئندہ سماعت پر لوگوں کو کم رکھیں۔

سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکیل نے عدالت کو آئندہ خیال رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اے ٹی سی کورٹ سے عبوری ضمانت ملنے کے بعد واپس زمان پارک پہنچ گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close