پنجاب

پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا کسی کو گھر ملا؟

فیصل آباد: ہم بلین ٹری والے نہیں ہیں، ہم جو بات کہتے ہیں وہ کرنا جانتے ہیں۔

فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا کسی کو گھر ملا؟ جلسے میں موجود کوئی ایک شخص ہاتھ اٹھادے جسے گھر ملا ہو؟ ہم بلین ٹری والے نہیں ہیں، ہم جو بات کہتے ہیں وہ کرنا جانتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ یوتھ ممی ڈیڈی والی نہیں ہے، کہتے ہیں یہ یوتھ کسی اور کے ساتھ ہے، نہیں یہ یوتھ ن لیگ کے ساتھ ہے، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں بس یہ کہوں گا فیصل آباد زندہ باد۔
نواز شریف نے کہا کہ کہتے تھے ایک کروڑ نوکریاں دیں گے اور کسی کو نہیں ملی، یہاں ہر بندے کے پاس روزگار ہونا چاہے،
شہباز شریف صاحب! پانچ سال بعد یہاں کوئی بے روزگار نظر نہیں آنا چاہیے، شہاز صاحب آپ نے صرف میٹرو پر ٹرخادیا، یہاں میٹرو بس ہی نہیں بلکہ اورنج لائن بس بھی ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد کے دائیں اور بائیں موٹر وے ہیں اور آپ کو کتنی موٹر وے چاہئیں؟ آپ نہیں بھی کہیں گے تب بھی ہم بنائیں گے، حکومت میں آکر روٹی، گیس، پیٹرول، چینی اور آٹا سستا کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close