پنجاب

آف شور کمپنی کے بانی عمران خان چہرے پر معصومیت سجا کر اداکاری کرتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ آج عمران کو ضرورت پڑی تو پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہے لیکن عمران خا ن دوبارہ پیپلز پارٹی کو گالیاں دیں گے کیو نکہ یہ ان کی فطرت ہے ۔

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران سعد رفیق نے کہا کہ اگر عمران خان واقع پاناما لیکس کی تحقیقات چاہتے ہیں تو عدالت جانے دیں ،فیصلہ وہاں ہو گا ،عمران خان نے ججز کی توہین کی جس پر کسی نے بھی پاناما پیپرز کی تحقیقات پر رضا مندی ظاہر نہ کی ۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ حکومت نے جو ٹی او آر بھیجے ان کے تحت کوئی نہیں بچ سکتا ،پی ٹی آئی اور ایک وکیل نے ٹی او آر نہیں بننے دیے ،اپوزیشن کے ٹی او آر منتخب وزیر اعظم کو ٹارگٹ کرنے اور بدنام کرنے کے لیے تھے،سپریم کورٹ نے کوئی ٹی او آر مسترد نہیں کیے ۔انہوں نے کہا کہ کھیلتے ہوئے سیاست دان بننے والوں کو میچورٹی کا کیا پتہ ،ان کا ایجنڈا جمہوریت اور پارلیمنٹ کو نہ چلنے دینے کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا تھا کہ عمران خان کی بات پر کان نہ دھریں لیکن وزیر اعظم نے کہا کہ ہم دھاندلی کے الزامات کی تحقیق کرائیں گے ۔خوادہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ ملائکہ نہیں کہ ہمیں گالیاں دیں اور آ پ کو کچھ نہ کہا جائے ،اگر آپ اتنے پارسا ہیں تو قوم کو بتائیں ،آپ نے کرکٹ ٹیم پر جوئے بازی کا اعتراف کیا ،خیبر پختونخواہ میں آپ کے وزراءکو نیب نے پکڑا تو اس کی چھٹی کرادی گئی ،کے پی کے پولیس نے رشوت مانگ کر لوگوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close