Featuredپنجاب

حکومت کو 6 ماہ بعد کی صورتحال کا پتا نہیں، اپوزیشن حکومت گرا سکتی ہے، رانا ثناء اللہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو 6 ماہ بعد کی صورتحال کا پتا نہیں اور اپوزیشن حکومت کو گرا سکتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘جیو پاکستان’ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی تعداد تقریباً برابر ہے اور پوری اپوزیشن متفق ہےکہ یہ سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں اور ان کا مینڈیٹ جعلی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں میں کوئی قدر مشترک نہیں، کوئی مقناطیسی قوت ہے جو انہیں جوڑے ہوئے ہے جب کہ اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے لیے بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ حزب اختلاف کا کام نظام کو آگے بڑھانا ہے، تمام زیادتیوں اور دھاندلیوں کے باوجود ہم سسٹم کا حصہ بنے اور پچھلے 4 ماہ میں ماسوائے اپوزیشن کو گالیاں دینے کے ان کا کوئی کام نہیں تھا۔

رانا ثناءاللہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘پنڈی کا شیطان اور جہلم کا ڈبو یہی کرتے رہیں گے تو ہم سے تعاون کی توقع نہ رکھیں’۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پارٹی کے تاحیات قائد نواز شریف کے جیل جانے کے بعد پارٹی قیادت کی جانب سے تنظیمی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری بورڈ بنایا گیا ہے اور رانا ثناء اللہ اس بورڈ کا حصہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close