Featuredدنیا

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

تہران: وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں، مشہد پہنچنے پر گورنر جنرل خراسان رضاوی صوبہ علی رضار زم حسینی نے وزیراعظم کا استقبال کیا جب کہ وزیراعظم تہران روانگی سے قبل مشہد میں مختصر قیام کریں گے۔

وزیراعظم کے ساتھ وفد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، معاونین خصوصی برائے تجارت و سمندر پار پاکستانیز بھی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور دیگر قیادت کے ساتھ ساتھ وہاں کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close