دنیا

بھارت کی اکلوتی ایٹمی آبدوز گزشتہ 10 ماہ سے غیر فعال

نئی دہلی: ہندوستان کی واحد ایٹمی آبدوز عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے خراب ہو گئی ہے اور گزشتہ 10 ماہ سے غیر فعال کھڑی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین نیوی کی واحد روسی ساختہ جوہری آبدوز ’آئی این ایس اریہانت‘ کو عملے کی غفلت کے باعث شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی مرمت کا کام جاری ہے۔ بھارتی وزارت دفاع نے میڈیا رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے جبکہ بحریہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جوہری آبدوز کو عملے کی لاپرواہی سے نقصان ہوا۔ آبدوز بندرگاہ پرموجود تھی کہ اس دوران عملے کی غفلت کے باعث اس کا ایک دروازہ کھلا رہ گیا، جس سے پانی آبدوز کے اندر داخل ہوگیا اور اسے شدید نقصان پہنچا، جس کی مرمت کا کام گزشتہ دس ماہ سے جاری ہے۔ اس آبدوز کو ایڈوانس ٹیکنالوجی ویسل پروجیکٹ کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق نیوی کی غفلت کا ایک اور واقعہ پہلے بھی پیش آیا تھا، جب آبدوز ’آئی این ایس چکرہ‘ کے نچلے حصے میں نصب تارپیڈو ٹیوبز بری طرح متاثر ہوئی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close