Featuredپنجاب

پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

لاہور: پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب کل خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔

پنجاب اسمبلی کے 313 سے زائد ارکان نے حلف اٹھایا جن میں حکومتی اتحاد کے 215 اراکین اسمبلی، سنی اتحاد کونسل کے 98 ارکان بھی شامل تھے۔

اسپیکر سبطین خان نے نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیا۔ حلف کے بعد ارکان نے ایک دوسرے کی مبارک بادیں دیں۔ حلف اٹھانے کے بعد ارکان اسمبلی نے گولڈن بک پر دستخط کیے۔

پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے نامزد امیدوار اسلم اقبال اسمبلی نہ پہنچ سکے۔ ن لیگ اور اتحادیوں کے 215 جبکہ سنی اتحاد کونسل کے 97 ارکان اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب سے متعلق شیڈول جاری کردیا گیا، انتخاب کل خفیہ بیلٹنگ کے ذریعے ہوگا جس کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے سے قبل جمع ہوں گے، جانچ پڑتال بھی آج ہی ہوگی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے مخصوص نشستیں نہ ملنے پر احتجاج کرنے کا  فیصلہ کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close