سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کا ہندو کمیونٹی کے لئے پیر کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دیوالی کے موقع پر ہندو کمیونٹی کے لئے پیر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ہندو کمیونٹی کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ دیوالی منائیں حکومت آپ کی خوشیوں میں شریک ہیں، انھوں نے ہندو کمیونٹی کے لئے پیر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ہدایت پر ہندوبرادری کیلئے دیوالی کے اگلے روز پیر کو عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل سندھ حکومت نے ہندوؤں کے تہوار دیوالی پر اقلیتی برادری کی مالی معاونت کے لیے ڈھائی کروڑ روپے جاری کردیئے تھے، محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے ڈھائی کروڑ روپے اقلیتی برادری میں مستحقین کے درمیان فی کس پانچ ہزار روپے کے طور پر تقسیم کیے جارہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے دیوالی سے قبل تمام ہندو ملازمین کو تنحواہیں، پینشن سمیت تمام الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت ایڈیشنل فنانس سیکریٹری کو 30 اکتوبر سے قبل ادائیگی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close