سندھ

نقیب محسود قتل کیس، نامور وکلاء کا راؤ انوار کا وکیل بننے سے انکار

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے اہم وکلاء نے نقیب محسود قتل کیس میں راؤ انوار کا وکیل بننے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو نقیب محسود قتل کیس میں کسی اچھے اور بڑے وکیل کی تلاش ہے، انہوں نے اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے تین نامور وکلاء سے رابطے کئے لیکن انہوں نے کیس کی پیروی سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سے مایوس ہو کر راؤ انوار نے تحریک انصاف کے اہم وکیل سے بھی رابطہ کیا لیکن پی ٹی آئی کے وکیل نے بھی راؤ انوار کا وکیل بنے کا جواب نہیں دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close