کھیل و ثقافت

کویت: خواتین کھیلوں میں سعودی ٹیم بھی شامل

کویت : جی سی سی ممالک کی خواتین کے کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا ہے جس میں پہلی مرتبہ سعودی عرب کی خواتین ٹیم بھی شریک ہے۔

سعودی وفد کی سربراہ شہزادی نوف بنت خالد نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں جی سی سی کے 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

کویت میں جاری ٹورنامنٹ میں خواتین 11 مختلف انفرادی اور اجتماعی کھیلوں میں مقابلہ کریں گی۔ سعودی خواتین ٹیم بھی مختلف کھیلوں میں شریک ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سعودی لڑکیوں نے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ انکی ٹیم مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں والی بال، باسکٹ بال، ہینڈ بال، پنگ پانگ، تائیکوانڈو اور بولنگ سمیت 11 مختلف کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی ٹیم ٹورنامنٹ میں 7 کھیلوں میں حصہ لے گی جن میں باسکٹ بال، تائیکوانڈو، بولنگ ، فٹ بال، تیز اندازی اور ایتھلیٹکس شامل ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close