Featuredانٹرٹینمنٹ

اداکارہ صوفیہ ورگارا نے انجلینا جولی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

 ٹی وی اداکارہ صوفیا ورگارا  دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئیں۔

امریکی سٹ کام’ماڈرن فیملی‘ کی اسٹار صوفیہ ورگارا دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ صوفیا ورگارا نے  12 ماہ میں 4کروڑ 30 لاکھ ڈالر کمائے۔

فوربز کی جانب سے جاری کی جانے والی دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر  آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ انجلینا جولی ہیں۔

 آسکر یافتہ اداکارہ انجلینا جولی رواں سال  3 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کما سکی ہیں۔

دوسری جانب دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر اداکارہ گیل گیڈوٹ ہیں جنہوں نے 2020 میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کمائی کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close