Featuredتجارت

دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

کراچی : ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دو روز کمی بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں فی تولہ قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 172 روپے اضافے سے 94736 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 6 ڈالر اضافے سے 1815 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی۔

دس گرام سونے کی قیمت 172 روپے کم ہوکر 94564 روپے ہوگئی تھی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 6 ڈالر کم ہوکر 1809 ڈالر فی اونس ہوگئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close