Featuredسندھ

سیکیورٹی گارڈ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں 4 سالہ بچی جاں بحق

کراچی: شاہ لطیف کے علاقے نیشنل ہائی وے منزل پٹرول پمپ پاکستان میڈیکل اسٹور کے قریب فائرنگ

فائرنگ سے 4 سالہ بچی زخمی ہوگئی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بچی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق

ہوگئی، اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 4 سالہ حرمین دختر ممتاز کے نام سے کی گئی۔

یہ بھی پڑ ھیں : ضلع ٹانک میں نامعلوم دہشت گردوں کی پولیو ٹیم پر فائرنگ

پاکستان میڈیکل اسٹور اینڈ مارٹ کے قریب موٹرسائیکل سوار 3 ڈاکو مارٹ سے لوٹ مار کر کے فرار ہورہے تھے کہ سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جبکہ زخمی ڈاکوئوں اور سیکیورٹی گارڈ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں راہ گیر بچی سر میں گولی لگنے سے زخمی ہوئی تھی۔

پولیس نے زخمی حالت میں پکڑے جانے والے ڈاکو پیار علی سے اسلحہ ، لوٹی گئی رقم 50 ہزار روپے اور دیگر سامان برآمد کر لیا ، ڈاکو کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close