دنیا

افغان صحافی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

جلال آباد: افغانستان کی خاتون صحافی قاتلانہ حملے میں ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئیں۔

جلال آباد میں خاتون صحافی ملالئی میوند کی گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ملالئی میوند ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گئیں۔

واقعہ صبح 7 بجے پیش آیا جب وہ دفتر جارہی تھیں۔ طالبان سمیت کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

خاتون صحافی نجی ٹی وی اور ریڈیو میں صحافتی ذمہ داریاں انجام دیتی تھیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close