دنیا

بزدلانہ دہشتگردی کی کارروائی کا مقصد مسلمانوں کی صفوں میں تفرقہ ڈالنا ہے

ایرانی وزارت خارجہ نے پشاور کی جامع مسجد امامیہ میں دھماکے کی مذمت کی ہے.

وزارت خارجہ کے ترجمان خطیب زاده نے کوچہ رسالدار پشاور کی جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا اس بزدلانہ دہشتگردی کی کارروائی کا مقصد مسلمانوں کی صفوں میں تفرقہ ڈالنا ہے۔

انہوں نے پاکستانی حکومت اور سیکورٹی اداروں سےتوقع کا اظہارِ کیا کہ وہ ضروری کارروائیوں اور جامع و مانع اقدامات کے ذریعے دہشتگردوں کی مجرمانہ سرگرمیوں کا سدباب کریں گی.خطیب زادہ نے شہدا کے لواحقین کو تعزیت عرض کیا اور زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close