Featuredدنیا

فرانس میں فائرنگ، 3 پولیس اہلکار ہلاک

پیرس: فرانس کے وسطی علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ یورپی ملک فرانس کے وسط میں پیش آیا،

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکار وسطی فرانس کے علاقے پوئے ڈی ڈوم میں گھریلو جھگڑے کی شکایت پر ایک جگہ پہنچے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کو بچانے کی پولیس اہلکاروں کی کوشش کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے واقعے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close