دنیا

بھارتیوں کا نفرت آمیز رویہ، محبت کی نشانی تاج محل کی رنگت تبدیل، بھارتی سپریم کورٹ پریشان

بھارتی سپریم کورٹ نے محبت کی نشانی تاج محل کارنگ تبدیل ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر بیرونی ماہرین کی مدد لی جائے۔بھارتی سپریم کورٹ میں تاج محل کی رنگت تبدیل ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے تاج محل کی خراب حالت اور رنگ تبدیل ہونے پر استفسار کیا کہ تاج محل اپنا رنگ کھوتا جارہا ہے تاہم حکومت اس حوالے سے ماہرین کی کوئی خدمات حاصل نہیں کررہی، ایسا لگتا ہےآپ کو تاج محل کی کوئی فکر ہی نہیں۔ عدالت نے کہا 17 ویں صدی میں تعمیر ہونے والا خوبصورت مقبرہ سفید ٹائلوں سے تیار کیا گیا تھا لیکن اب اس کا رنگ کہیں سے زرد، کہیں سے سبز اور کہیں سے بھورا ہورہا ہے۔عدالت کے استفسار پر ماہرین نے کہا تاج محل کی رنگت بدلنے کی وجہ آلودگی اورکیڑےمکوڑوں کا فضلہ ہے۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس مدن لوکر اور جسٹس دیپک گپتا نے ماہرین ماحولیات کی جانب سے جمع کرائی گئیں تاج محل کی موجودہ حالت کی تصاویر دیکھتے ہوئےحکم دیا ہے کہ حکومت تاج محل کی رنگت تبدیل ہونے کے حوالےسے بھارتی اور بیرونی ماہرین کی مدد لے۔بھارتی حکومت پہلے ہی تاج محل کے نزدیک قائم تقریباً ہزار فیکٹریاں بند کرچکی ہے لیکن کارکنوں کا کہنا ہے کہ فیکٹریاں بند ہونے کے باوجود تاج محل کے خوبصورت سفید ماربل اپنی رنگت کھو رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے تاج محل کی خوبصورتی ماند پڑنے کے حوالے سے حکومتی رپورٹ طلب کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close