پنجاب

شہباز شریف اسمبلیوں سے استعفے دینے کے حق میں نہیں

لاہور: حکومت کے ساتھ کھڑی ہونے والی جماعت دراصل پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، ایم کیو ایم پاکستان ہماری اتحادی تھی اور رہے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اسمبلیوں سے استعفے دینے کے حق میں نہیں ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات جائز ہیں مگر وہ حکومت سے اتحاد ختم نہیں کرے گی، ایم کیوایم ہماری اتحادی ہےاوررہےگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہروہ جماعت جوپاکستان کیساتھ کھڑی ہےوہ حکومت کے ساتھ ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ ’محمدعلی درانی پیر پگارا کا اہم پیغام لیکر شہباز شریف کے پاس گئےتھے، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تابوت میں اپنے گھر سے ہی کیل ٹھکا ہے‘۔

معاونِ خصوصی نے دعویٰ کیا کہ ’شہبازشریف اسمبلیوں سے استعفوں کےحق میں نہیں ہیں‘۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ، استعفوں کے دعوے زمین میں دفن ہوگئے ہیں، اسپیکر صاحب کے پاس 2 استعفے پہنچے تو ن لیگ میں ہلچل مچ گئی، انہوں نے ایوان چھوڑنا نہیں ہے اس لیے اب استعفے لطیفے بن گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف کی سالگرہ کےدن حکومت کےخاتمےکا تحفہ دینے نکلے تھے مگر آپ میاں صاحب اپنی سالگرہ کے دن پاکستان میں موجود نہیں ہیں، انہیں چاہیے کہ آج ہی اپنی واپسی کی تاریخ کا اعلان کریں اور پاکستان آکر قانون کا سامنا کریں‘۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ’اپنےبچوں کوشاہی محل میں رکھ کر آپ نے قوم کے پیسوں سے روزگار،کاروبار کیے، قائداعظم ڈے پر آپ نے اپنی سالگرہ تو رکھ لی مگرقائدکے افقارسے روح گردانی کی‘۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close