انٹرٹینمنٹ

مارننگ شو ہوسٹ نادیہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئی

 مارننگ شو ہوسٹ اور اداکارہ کی حیثیت سے اپنی پہچان بنانے والی نادیہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

ان کی شادی کے حوالے سے افواہیں تو کئی ہفتوں سے سامنے آرہی تھیں مگر نادیہ خان نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔

مگر اب انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شادی کی تصدیق کی ہے۔

نادیہ خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کرنے کا اعلان کیا جس کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر ک تھی، جس میں ان کے ہاتھ اور سبز رنگ کے عروسی جوڑے کی جھلک دیکھی جاسکتی ہے۔

انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ شادی کی مزید تصاوید بہت جلد اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کریں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadia Khan (@outstylewithnadia)

انہوں نے لکھا ‘اپنی شادی کی تصاویر اپنے مداحوں اور فالورز کے ساتھ آئندہ چند گھنٹوں میں شیئر کروں گی’۔

فی الحال انہوں نے اپنے شوہر کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

نادیہ خان نے ٹی وی پر اپنے کیرئیر کا آغاز پی ٹی وی کے ڈرامے بندھن سے کیا تھا جو بہت زیادہ مقبول ہوا بلکہ اب بھی لوگوں کے ذہنوں میں زندہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close