انٹرٹینمنٹ

میرے اہل خانہ اور بچوں کی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے

شوہرراج کندرا پورن اسکینڈل کے معاملے پراداکارہ شلپا شیٹھی سے متعلق مخلتف خبریں گردش کررہی ہیں لیکن اس بار اداکارہ نے خود اس کیس اور چلنے والی خبروں پرخاموشی توڑی ہے

گزرے ہوئے ہرلحاظ سے دن ہمارے لیے بہت مشکل تھے، میڈیا پر اس کیس سے متعلق بہت سی افواہیں، تنقیدی پوسٹ اورالزامات گردش کررہے ہیں لیکن میں نے ابھی تک اس متعلق ایک لفظ بھی نہیں کہا اور نہ ہی میں اس پر کچھ کہوں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک سلیبرٹی کے طورپرمیں ہمیشہ اسی بارپریقین رکھتی ہوں کہ کہ شکایت کرو نہ ہی وضاحت تو پھر اس متعلق غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں توبہترہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شلپا شیٹھی کی 12 سال بعد فلموں میں واپسی

اداکارہ نے کہا کہ معاملے پرتحقیقات ہورہی ہیں اورمجھے ممبئی پولیس اورعدالت پو پورا بھروسہ ہے۔ اہل خانہ ہونے کے ناطے ہم قانونی جنگ لڑرہے ہیں۔

اداکارہ نے مزید درخواست کی کہ ایک ماں ہونے کے ناطے یہ کہہ رہی ہوں میرا ، میرے اہل خانہ اور بچوں کی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے۔ فیصلہ عدالت کرے تو بہتر ہے۔ ہم میڈیا ٹرائل کے حقدارنہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close