Featuredبلوچستان

بلوچستان کے شہر تربت کے بازار میں دھماکہ

تربت: بلوچستان کے شہر تربت کے بازار میں دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تربت دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس اور ایف سی دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور نقصان کا پتا لگایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی وجہ سے 3 گاڑیوں کو معمولی نقصان بھی پہنچا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close