Featuredانٹرٹینمنٹ

ٹوئنکل کھنہ نے اپنے اور کرن جوہر کے تعلقات سے پردہ اٹھا دیا

 فلم ساز و ہدایت کار کرن جوہر اکشے کمار کی اہلیہ کے دیوانے تھے

کرن جوہر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ ادکار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے عشق میں گرفتار تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی پہلی کتاب کی رونمائی کے موقع پر ٹوئنکل کھنہ نے اپنے اور کرن جوہر کے تعلقات کے بارے میں بتایا تھا۔

انھوں نے اپنے بچپن کی یاد تاذہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اور کرن جوہر میں کافی قربت تھی، جبکہ کرن کے لیے وہ ان کی پہلی چاہت بھی تھیں۔

اس حوالے سے کرن جوہر بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ وہ جب اسکول میں پڑھتے تھے تو اس وقت ٹوئنکل کھنہ کے عشق میں گرفتار تھے۔

پانچ سال قبل ہوئی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر ٹوئنکل کھنہ نے کہا بتایا تھا کہ میرے لیے کرن جوہر نے بورڈنگ اسکول سے بھاگنے کی کوشش کی تھی، لیکن وہ ناکام ہوئے تو پھر اسکول پرنسپل کی جانب سے جو انھیں سزا دی گئی وہ دوسرے طلبا کے لیے نصیحت بن گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کرن جوہر کی وجہ سے انھیں بھی سزا دی گئی، جس پر ان کی بہت بے عزتی بھی ہوئی، تاہم اس وقت عمر صرف 12 سال تھی۔

خیال رہے کہ کرن جوہر نے شاہ رخ خان کی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے سے اپنے ہدایت کاری کے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

اس فلم میں بھی وہ کردار ٹینا کے لیے ٹوئنکل کھنہ کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے جس کی انھوں نے پیشکش بھی کی، تاہم جب ٹوئنکل نے اس پیشکش کو مسترد کیا تو فلم میں اس کردار کے لیے رانی مکھرجی کو کاسٹ کیا گیا۔

خیال رہے کہ ٹوئنکل کھنہ اس وقت مصنفہ کے طور پر جانی جاتی ہیں، لیکن راجیش کھنہ کی صاحبزادی شادی سے قبل بالی ووڈ میں بلاک بسٹر فلمیں کر چکی ہیں۔

ان میں شاہ رخ خان کے ساتھ ’بادشاہ‘، سلمان خان کے ساتھ ’جب پیار کسی سے ہوتا ہے‘، اجے دیوگن کے ساتھ ’جان‘، عامر خان کے ساتھ ’میلہ‘، اکشے کمار کے ساتھ ’انٹرنیشنل کھلاڑی‘، گووندا کے ساتھ ’جورو کا غلام‘، سنجے دت کے ساتھ ’جوڑی نمبر ون‘ شامل ہیں۔

ٹوئنکل کھنہ نے سال 2001 میں بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار سے شادی کی جو آج بھی برقرار ہے اور ان کے 2 بچے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close