اسلام آبادسندھپاکستان

کورونا وائرس نے نوجوانوں کی ذہنی صحت پر شدید اثرات مرتب کیے، تحقیق

کراچی(24 مارچ2021ء) ایک تحقیق کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس نے نوجوانوں کی ذہنی صحت پر شدید اثرات مرتب کیے ہیں۔ پوری دنیا کو سماجی اور معاشی طور پر متاثر کرنے والی اس وبا نے نوجوانوں میں کلینیکل ڈپریشن کی سطح کو بڑھادیا ہے۔

یہ تحقیق سائیکاٹری ریسرچ جرنل میں شائع ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کلینیکل ڈپریشن کی سطح کو بڑھانے کے علاوہ نوجوانوں میں اس وبا کی وجہ سے الکوحل کے استعمال میں کمی بھی دیکھی گئی ہے۔

سرے یونیورسٹی کی اس منفرد تحقیق کے دوران 259 نوجوان افراد کا وبا سے قبل یعنی 2019 کے موسم خزاں کے دوران سروے کیا گیا جس کے بعد مئی جون 2020 میں ابتدائی لاک ڈان کے موقع پر ان کے ڈپریشن کی سطح، بے چینی و پریشانی، بہتری، الکوحل کے استعمال اور نیند کے معیار کا جائزہ لیا گیا۔ اس سے یہ نتیجہ سامنے آیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ان نوجوانوں پر نفسیاتی اثرات مرتب ہوئے ہیں جس میں سب سے زیادہ ڈپریشن کی علامات شامل تھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close