اسلام آباد

نواز لیگ کی صدارت کا فیصلہ پارٹی اجلاس میں ہوگا، سینیٹ میں اکثریت ہماری ہوگی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی صدارت کا فیصلہ کل پارٹی اجلاس میں ہوگا اور اس سے پہلے اس بارے میں بات کرنا مناسب نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر نہ ہو اور دہرا معیار پاکستان کے لیے نقصان دہ ہو گا، بہت سارے سوالات اٹھ رہے ہیں، عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت سے مفرور رہے، انہوں نے پہلی مرتبہ درخواست دی اورانہیں استثنیٰ دے دیا گیا، ایک شخص جو عدالت نہیں آتا، پارلیمنٹ پر حملہ کرتا ہے اور اسے استثنیٰ دیا جا رہا ہے لیکن ایک شخص نے پنجاب میں پراجیکٹ لگائے اور اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے، جن الزامات پر وزیراعظم کو فارغ کیا جاتا ہے انہیں بھی دیکھا جانا چاہیے۔ وہ جو عدالت میں پیش ہوتے ہیں انہیں بیمار ماں اور بیوی سے ملنے نہیں دیا جاتا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکی ہے، ہر بچہ جان چکا ہے کہ (ن) لیگ کو توڑنے کی سازش ہو رہی ہے، مریم نواز عوام کے ووٹ کے تقدس کا مقدمہ لڑ رہی ہیں، مسلم لیگ (ن) کی صدارت کا فیصلہ کل پارٹی اجلاس میں ہوگا اور اس سے پہلے اس بارے میں بات کرنا مناسب نہیں، ویسے موزوں ترین پارٹی صدارتی امیدوار شہباز شریف ہیں لیکن اس حوالے سے پارٹی قیادت بیٹھ کر فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے تمام امیدواروں کو آزاد کر دیا جائے تو اکثریت مسلم لیگ (ن) کی ہو گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close