Featuredپنجاب

ڈسکہ الیکشن: انتخابی مہم کا وقت اختتام ہوگیا

ڈسکہ: ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا ہے اور دوبارہ الیکشن کل ہوگا۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعلی اسجد ملہی اور ن لیگی امیدوار نوشین افتخار کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

ڈسکہ کی سیٹ ن لیگی رہنما صاحبزادہ سید افتخارالحسن شاہ کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔ ڈسکہ حلقہ این اے 75 کے کل 360 پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی ہوگی۔

حلقے میں تعینات پریذائیڈنگ افسران کےلیے اسمارٹ فون لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

تمام پریذائیڈنگ افسران اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کو موبائل پراپنی لوکیشن آن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام پریذائیڈنگ افسران پولنگ اسٹیشن پر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں فارم 45 کی تصویر لیں گے اور اسے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو بھیجنے کے پابند ہوں گے۔

ریٹرننگ افسر کو فرانزک تفصیلات بھی جمع کرانا ہوں گی۔

واضح رہےکہ 19فروری کو بھی ڈسکہ میں الیکشن ہوا تھا تاہم امن و امان کی خراب صورتحال اورانتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں کے باعث اس کے نتائج منسوخ کرکے دوبارہ الیکشن کا اعلان کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close