پنجاب

جگہ مانگنے پر پہلوانوں نے صحافیوں کی ٹھکائی کر دی

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پہلوانوں نے پریس کانفرنس کے موقع پر تلخ کلامی ہونے پر صحافیوں کی ٹھکائی کر دی ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں کل جشن بہاراں دنگل کا انعقاد کیا گیاہے جس حوالے سے پہلوانوں نے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا اور پریس کانفرنس کے بعد جشن بہاراں ریلی کا بھی انعقاد کیا گیاتھا ۔پریس کانفرنس کے موقع پر صحافیوں نے پہلوانوں سے کہا کہ انہیں کوریج کیلئے علیحدہ جگہ دی جائے یہاں پر جوجگہ موجود نہیں ہےورنہ وہ پریس کانفرنس کی کوریج نہیں کریں گے جس پر پہلوانوں اور صحافیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور پہلوانوں نے کل ہونے والے دنگل کی پریکٹس صحافیوں پر ہی شروع کر دی جس کے باعث کئی صحافی معمولی زخمی ہو گئے جہیں قریبی سول ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی ۔لڑائی کے بعد صحافی برادری کی جانب سے پہلوانوں کی ریلی کا بائیکاٹ کر دیا گیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close