Featuredپنجاب

پنجاب کے اسکولز میں امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا

لاہور : پنجاب کے 13 اضلاع کے اسکولز میں امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔

 

 

تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر رواں سال پنجاب کے تیرہ اضلاع کے اسکولوں میں بچوں کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون سے لیے جائیں گے۔

پرائمری اورمڈل کے امتحانات 25 جون تک جاری رہیں گے۔ امتحانات کے نتائج کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔

جبکہ موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے ہوں گی۔ شیڈول کے مطابق امتحانی پیپرز پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا۔ پیپر پچاس نمبرز کا ہوگا ، پچاس نمبر ہوم ورک کے ہوں گے۔پہلی اور دوسری جماعت کے امتحان میں زبانی سوال جواب ہوں گے۔

تیسری سے آٹھویں جماعت کا پیپر انشائیہ طرز کا ہوگا۔

پیک حکام کے مطابق امتحانات کے لیے ڈیٹ شیٹ کا باقاعدہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ رواں سال موسم گرما کی تعطیلات معمول سے کم ہوں گی۔

انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ بچوں کے امتحانات مئی یا جون میں ہو سکتے ہیں، اور اس مرتبہ امتحان کے بغیر کوئی پاس نہیں ہو گا۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بلاشبہ کورونا وبا کا خطرہ موجود ہے لیکن بچوں کی تعلیم کو بہت نقصان پہنچ چکا ہے ، ہم وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز اگست میں کروانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ بچوں کو کورس مکمل کرنے اور امتحانات کی تیاری کا موقع مل سکے۔

خیال رہے کہ حکومت نے کورونا سے متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

پہلی سے اٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، جس کے تحت کورونا سے متاثرہ اضلاع میں کلاس ون سے 8 ویں جماعت تک کلاسیں 28 اپریل تک نہیں ہوں گی ، 9 ویں سے 12 ویں جماعت کے تعلیمی ادارے 19 اپریل تک بند رہیں گے ۔ 28

اپریل کو این سی او سی کا اجلاس دوبارہ ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close