Featuredپنجاب

صورتِ حال میں بہتری نہ آئی تو لاک ڈاؤن کے سوا کوئی چارہ نہیں

لاہور: کورونا کیسز کی شرح خطرناک حد کو چھو گئی

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ نے کہا ہے کہ صورتِ حال میں بہتری نہ آئی تو لاک ڈاؤن کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔

وزیرِاعلی پنجاب عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کابینہ نے لاہور سمیت زیادہ مثبت شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ لاہور میں شہریوں کے تحفظ کیلئے 2 روز کا مکمل لاک ڈاؤن کیا ہے۔

عثمان بزدار نے شہریوں سےاپیل کی کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھروں میں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی کورونا کیسز اور شرحِ اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید کہا کہ صورتِ حال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے کر ضروری اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔

سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے سے ہیلتھ پروفیشنلز بھی دباؤ کا شکار ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close