Featuredانٹرٹینمنٹ

حریم شاہ اپنے متعلق من گھڑت باتیں پھیلانے والوں پر برہم

 ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اپنے متعلق غیرمصدقہ خبریں پھیلانے والوں پر برہم

انہوں نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے برائیڈل شُوٹ کے معاوضے کو سامنے لانے کے معاملے پر ناراض ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے متعلق پھیلائی جانے والی باتیں کہ میں نے ایک شُوٹ کے اتنے پیسے لیے ہیں تو یہ باتیں صرف سستی پروموشن کا ایک ذریعہ ہیں اور من گھڑت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی آپ کو عزت دے رہا ہے تو لوگوں کو بھی اوقات میں اور اپنے دائرے میں رہنا چاہیے۔

حریم شاہ نے اپنے متعلق غلط خبریں پھیلانے والوں کو ایسی ویسی خبریں پھیلانے سے پہلے تصدیق کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close