پنجاب

غلط آپریشن سے شہری کی موت کے بعد ڈاکٹر اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج

لاہور: پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مریض کے غلط آپریشن پر لواحقین کی درخواست کی سماعت کی اور درخواست گزار کے حق میں فیصلہ دیا

کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ شہری کی موت غلط آپریشن اور ڈاکٹر کی نااہلی کی وجہ سے ہوئی، کمیشن کی ہدایت پر ڈاکٹر اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : اوباما کے ہیلتھ کیئر بل کے چند نکات ٹرمپ کو بھی پسند

نجی اسپتال انتظامیہ کے خلاف 3 سال بعد مقدمہ درج کر کے لاکھوں روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ڈاکٹر کامران نے سنہ 2018 میں شہری کا غلط آپریشن کیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق غلط آپریشن کی وجہ سے مریض کی موت ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد مذکورہ ڈاکٹر فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close