Featuredاسلام آباد

ملک میں نیا سسٹم، محکمہ موسمیات کا انتباہ جاری

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں جمعے سے اتوار کے دوران بارش اور آندھی کی پیش گوئی ہے، وسطی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں تیزی سے کمی ہوگی

آندھی اور بارش سے فصلوں کی کٹائی والے علاقے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

موسم کے حوالے سے محکمہ نے یہ بھی بتایا کہ چترال، دیر، سوات اور مالاکنڈ میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ کوہستان، مانسہرہ، مردان، پشاور اور وزیرستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پر ھیں : بغیر انجن مال گاڑی آندھی سے چل پڑی

کوہاٹ، میانوالی، راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ قصور، شیخو پورہ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بھی بارش متوقع ہے۔ کوئٹہ، ژوب اور زیارت میں ہلکی بارش ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close