پنجاب

تحریک انصاف آج سیالکوٹ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی، جلسے کی تیاریاں جاری

سالکوٹ: پانانا لیکس انکشافات کے بعد حکومت کو ٹف ٹائم دینے والی پاکستان تحریک انصاف آج سیالکوٹ میں سیاسی قوت کا مظاہر ہ کریگی ۔جلسے سے عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اور شیخ رشید بھی خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت ملنے کے بعد تحریک انصاف نے آج سیالکوٹ کے جناح سٹیڈیم میں تیاریاں شروع کر دی ہیں اورگھنٹوں سے کھڑے کنٹینرز، لائٹیں اور دیگر سامان جناح سٹیڈیم میں پہنچا دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کہتے ہیں کہ اجازت نہ بھی ملتی تو جلسہ جناح سٹیڈم میں ہی کرنا تھا اچھا ہوا اجازت مل گی۔ سکیورٹی کے نام پر ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر نے ہم سے اچھی خاصی رقم لی ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں سیکیورٹی کے فرائض پی ٹی آئی کے کارکن سر انجام دیں گے جبکہ خوتین کے بیٹھنے کیلئے علیحدہ انتظامات کیے گئے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close